ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع اُترکنڑا میں اب تک 925.2 ملی میٹر بارش؛ کمٹہ میں ریکارڈ کی گئی آج سب سے زیادہ بارش

ضلع اُترکنڑا میں اب تک 925.2 ملی میٹر بارش؛ کمٹہ میں ریکارڈ کی گئی آج سب سے زیادہ بارش

Mon, 12 Jun 2017 15:48:35    S.O. News Service

بھٹکل 12/جون (ایس او نیوز ) ضلع اُترکنڑا میں آج 12 جون کو 84.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے ساتھ ہی امسال ضلع میں جملہ 925.2 ملی میٹر بارش کی پیمائش کی گئی ہے۔ آج 12 جون کو سب سے زیادہ بارش کمٹہ میں 163.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی  جبکہ سب سے کم بارش کی پیمائش ہلیال میں نوٹ کی گئی ، جہاں صرف16.2 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

بھٹکل میں 154 ملی میٹر،ہوناور میں 137.5 ملی میٹر، سداپورمیں 113.8 ملی میٹر،  کاروار میں 97 ملی میٹر، انکولہ میں 82 ملی میٹر، یلاپور میں 57.2.  ملی میٹر، سرسی میں 43.5  ملی میٹر، جوئیڈا میں 37.4 ملی میٹر اور  منڈگوڈ میں 23.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

 


Share: